ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: سورنا تربھوج بوٹ حادثہ میں ہلاک ماہی گیر متاثرہ خاندانوں میں معاوضہ کی تقسیم

بھٹکل: سورنا تربھوج بوٹ حادثہ میں ہلاک ماہی گیر متاثرہ خاندانوں میں معاوضہ کی تقسیم

Fri, 30 Aug 2019 21:02:03    S.O. News Service

بھٹکل:30؍اگست   (ایس اؤ نیوز) گزشتہ برس نومبر میں کرناٹکاکے ساحلی پٹی کے ماہی گیروں کو دہشت میں مبتلا کرنے والے سورنا تربھوج بوٹ حادثے کے 2 مہلوک خاندانوں میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے فی کس 4لاکھ روپیوں کے چک تقسیم کئے۔

جمعہ کو سب سے پہلے شرالی کے الویکوڑی کو پہنچے رکن اسمبلی نے مہلوک ہریش موگیر کے خاندان کو چک سونپتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ وہاں سے ماوین کورے گرام پنچایت حدود کے مہلوک رمیش موگیر کے گھر ملاقات کرتے ہوئے رمیش کے والد کو چک سونپا۔ اس موقع پر تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، تحصیل انسپکٹر گنپتی میتری ، شری نواس کھاروی سمیت علاقے کے بی جے پی لیڈران موجود تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے بتایا کہ ہوناور منکی سمیت بوٹ حادثےمعاملے کے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے 3متاثرہ خاندانوں کومعاوضہ تقسیم کیاگیاہے۔ مسلسل کوششوں کے نتیجےمیں متاثرین کو معاوضہ ملنے کی بات کہی۔


Share: